گلگت کیپٹن(ر)عادل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوخریدو فروخت میں ہیرا پھیری ناقابل برداشت ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر)عادل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کوخریدو فروخت میں ہیرا پھیری ناقابل برداشت ہے اور پیمائش میں کم سکیل رکھنے والے پیٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا دی جائے گی، مٹی کا تیل میں پانی کی ملاوٹ اور کم پیمائش کرنے پر نجی کمپنی کو سیل کردیا، آئندہ محتاط رہیں کوئی رعائت نہیں دونگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموارکے روز عوامی شکایات پر شہرکے مختلف پیٹرول پمپوں اور مٹی کا تیل خرید وفروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف زبردست کاروائی کرنے کے دوران مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان اور مٹی کے تیل کو فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کے پمپوں پر اچانک چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران SOPsکی خلاف ورزی پر مٹی کے تیل کی کمپنی کو سیل اور بھاری جرمانے کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ، جیل اور کمپنی کا لائسنس منسوخ یا تینوں سزائیں ایک ساتھ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) عادل علی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے مجسٹریٹس کے ہمراہ قصائیوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا اور نصف درجن قصائیوں پر بھاری جرمانے کئے، سوموار کے روز ایک مجسٹریٹس کے نگرانی میں مختلف مارکیٹوں میں دکانوں کا کریک ڈاون کیا گیا، سرکاری نرخناموں پرعملدرآمد نہ کرنے اور خلاف ورزی پر جرمانے کئے گئے اور تاجروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ سرکاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عملدرآمد نہ کرنے والوں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں