گلگت(سٹاف رپورٹر ) بارگو بالا پل کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے ایکسئین بی اینڈ آر تحریری طور پر ازسر نو مرمت کیلئے تحریری احکاماتبدے دیئے ، پل کسی بھی وقت حادثہ کا شکار ہوسکتی ہے جسکے نتیجے میں جانی و مالی۔نقصان ہوسکتا ہے لہذا ممکنہ صورتحال سے بچنے کیلئے پل کی از سر نو مرمت کی جائے ، جمعہ کے روز ایکسیئن بی اینڈ آر کے نام لکھے گئے آفیشل لیٹر میں ممکنہ صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے ایکسیئن بی اینڈ آر کو احکامات دئے ، یاد رہے منگل کے روز عمائدین بارگو بالا اور ایس ڈی پی او بی اینڈ آر کے ہمراہ سسپنشن برج بارگو کا تفصیلی معائینہ کیا تھا اور پل کی خستہ حالی کو اپنے آنکھوں سے دیکھا تھا اور موقع پر پل کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کی از سرنو مرمت کیلئے متعلقہ ایس ڈی پی او کو فوری طور پر پل کی مرمت کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات دیں تھی ، جمعہ کے روز ایکسیئن بی اینڈ آر کو تحریری احکامات اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ عمائدین بارگو بالا نے اسسٹنٹ کمشنر کا پل کے خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کی از سر نو مرمت کیلئے دئیے گئے احکامات کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں AC گلگت نے بارگو بالا کا خصوصی دورہ کیا تھا، اور گلگت کے دوردراز و مضافات کے علاقوں میں بسنے والے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے ، عوام کا اعتماد ہی ضلعی انتظامیہ کی کامیابی ہے
