کالم نگار و مصنف مفتی خلیل الرحمن, کراچی پاکستان
اسرائیل کو اب گریٹر اسرائیل بنانے کے لٸے امریکی لاش نما کاندھے کی ضرورت نہیں ہے
اب اسرائیل خود میدان میں
آ چکا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس نے اپنے مقاصد حاصل کر لٸے ہیں مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر پکے ہوئے پھل کو توڑنے کا وقت ہے مگر اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے اسکی پکڑ بھی بہت سخت ہے اسرائیل ادھر اپنی آخری چال چلے گا اور دوسری طرف اپنے وجود سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا
انشاء اللہ تعالی
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ دبئی کے ساتھ مل کر کورونا پر پارٹنر شپ قائم کرنے جا رہے ہیں
لیکن اصل بات نیو یارک ٹائمز نے کھولی ہے
دبئی ، سعودیہ ، اسرائیل ایک ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک نیا محاذ کھولنے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایف اے ٹی ایف کے ذریعے دبئی ، اور، ہر عرب ملک کو قابو کیا گیا ہے
پاکستان کوشش کر رہا تھا کہ ایران اور سعودیہ میں دوستانہ تعلقات قائم ہو جائیں لیکن عالمی سامراج اور اس کے چیلوں کو مسلمانوں میں دوستی سے زیادہ دشمنی بھاتی ہے۔
پانچ روز قبل لندن کے ایک خفیہ مقام پر انڈین ہائی کمیشن میں موجود را کے انچارج کی موجودگی میں ایم کیو ایم ، بی ایل اے ، سندھو دیش فائٹرز ، پی ٹی ایم کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی ،
مہاجرفریڈم فائٹرز نئے عزائم کے ساتھ میدان میں اتاری جا رہی ہے ، پاکستان میں پراکسی کے ذریعے خانہ جنگی ، سلیپر سیلز کے ذریعے مختلف اداروں کو نشانہ بنانا پاکستان میں دہشت گردی کو ایک بار پھر عروج پر لانا وغيرہ
اللّه کا احسان ہے ہمارا پاکستان ہے آئی ایس آئی ان کاموں میں ماہر ترین ہے۔
بھارتی چانکیہ کی آئیڈیالوجی فالو کرتے ہیں ، پہلے ( دام ) یعنی پیسہ لگاتے ہیں ،
بات نا بنے تو (سام ) عورت پیش کرتے ہیں ،
پھر بھی بات نا بنے تو ( ڈنڈ ) یعنی لڑائی جھگڑا ،
دشمن بہت زیادہ طاقتور ہو ، جوتے پڑنے کا امکان ہو تو ( بھید ) یعنی نا اتفاقی پیدا کرتے ہیں جس کی مثال ہماری حکومتيں اپوزیشن وغيرہ کبھی کبھی ملک میں اپنے ممبران بڑھانے اور دبانے میں مصروف عمل بھی نظر آتے ہیں
بھارتی سیاست اور را کی پالیسیز کی یہی چار باتیں بنیاد ہیں
پاکستان نے چار بھارتی شہریوں کو ، تمام ثبوتوں کے ساتھ دہشت گردی کی لسٹ میں شامل کرنے کی ڈیمانڈ کی ، جو ٹی ٹی پی ، جماعت الاحرار دیگر دہشت گرد تنظیموں کو مالی ، تکنیکی ، مادی مدد فراہم کرتے تھے
1 ۔ وینو مہا دیو ڈونگرا ،
2 ۔ اجے مستری ،
3 ۔ گووند پٹنائیک ،
4 ۔ انگارہ اپاچی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ان کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی سمری پیش کی ، پاکستان کی جانب سے پیش کئے گئے تمام ثبوتوں کو پس پشت ڈال کر ، امریکہ نے ویٹو کر دیا
بھارت کو اسرائیل ، امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ اب زیادہ عرصے تک نہیں رہی گی
ری پبلک ورلڈ کے مطابق بھوٹان نے بھارت کا پانی بند کر دیا ہے ، یہ پانی بھارتی ریاست آسام کو جاتا تھا ، 25 گاؤں کو پانی بند ہو چکا ہے ، پانی کے لیے احتجاج جاری ہے
نیپال بھی گنگا کا پانی بند کرنے جا رہا ہے ، ہر طرف سے بھارت کا پانی بند ہوگا بھارت نے تمام ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش ، بھوٹان ، نیپال ، افغانستان ، سری لنکا ، پاکستان ، چین سب سے چھیڑ خانی شروع کی ہوئی تھی
چین نے سب کو ساتھ ملا کر بھارت کا ناطقہ بند کر دیا ہے ، بھارت کسی ایک ملک پر حملہ کرے گا ، تمام ممالک جنگ میں کود جائیں گے ، یہ پاکستان کا پانی بند کرنے جا رہا تھا ،
بےشک اللّه ہر چیز پر قادر ہے ،
چین لداخ میں بھارتی گوگرہ پوسٹ تک پہنچ گیا ہے ، ہیوی مشینری کے ساتھ ، عنقریب یہ بھارتی پوسٹ بھی اڑ جائے گی
چین نے پاکستان کو الرٹ کر دیا ہے ، بڑی سطح کی لڑائی کا اشارہ دیا ہے ، لداخ میں بھارت تین ڈویژن فوج پہنچ چکی ہے یعنی 45 ہزار فوج ، چین ، پاکستان اس وقت مکمل رابطے میں ہیں ، بھارت تک پیغام پہنچا دیا گیا ہے ، بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی بھارت کو ۔ بھارت کا ٹوٹنا یقینی ہے۔
مطلب صاف ہے کہ غزوہ ہند ہو کے رہنا ہے جیسا کہ نبی کریم ﷺ کی حدیث مبارکہ سے ثابت ہے