مصنف و کالم نگار,مفتی خلیل الرحمن,کراچی پاکستان
کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف نالے صاف نہ ہوسکے جس کے باعث نالوں کا سارا گند سڑکوں پر آگیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ابھی تو بہت بارش باقی ہے جبکہ بجلی کے تار بھی مختلف شہروں میں ٹوٹے اور کرنٹ لگنے سے کٸ اموات بھی ہوچکی اس ملک پر رحم کرے وفاقی و صوبائی حکومتيں کب سنجيدہ ہوگی یہ تو بنیادی چیزیں ہیں بار بار توجہ دلانا پڑتی ہے ہر سال یہی ہوتا ہے لوگوں کی جان و مال سے کھیلنا سب کا وطیرہ ھوگیا ہے بلدیاتی ادارے اگر اتنے ناکارہ و نااہل ہوچکے ہیں تو کروڑوں روپے فنڈ کہاں جارہا ہے
ووٹ بھی لیتے ہیں نوٹ بھی لیتے ہیں مگر کام کچھ نہیں کرتے آخر کب تک ایسا چلتا رہے گا آپ کی اور ہماری آخری آرام گاہ قبرستانوں کا بھی بہت برا حال ہے گندا پانی قبروں میں داخل ہورہا ہے اس گروپ کے معزز ممبران اس آواز کو اٹھاۓ۔
