ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج تحصیل جہلم میں مختلف آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے آج تحصیل جہلم میں مختلف آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا ہے۔ آٹے کے ریٹس و معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ اختر پرویز نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے قائم کیے گئے مختلف آٹے کے سیل پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں آٹا کی وافر فراہمی سرکاری نرخوں پر جاری ہے،انہوں نے بتایا ہے کہ آٹا سیل پوائنٹس پر آخری وقت تک وافر مقدار میں موجود رہا جبکہ کوئی خریدار نہ آیا،بہت کم مقدار میں آٹے کی فروخت ہوئی۔ضلع میں قائم فلور ملز کی جانب سے ان سیل پوائنٹس پر آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، ضلع میں 19 مقامات پر آٹے کے سیل پوائنٹس لگائے گئے ہیں جن پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے۔ انہوں نے دورہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معیاری آٹا سرکاری نرخوں یعنی 20 کلو کا تھیلہ 850 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلہ 430 روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ یہ ٹرکنگ پوائنٹس صبح 9تا شام ساڑے5بجے تک لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان میں لگائے گئے سیل پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ دیگر دکانوں و کریانہ سٹورز پر بھی آٹے کی فراہمی کو فلور ملز کی جانب سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیل پوائنٹس پر آٹے کی سپلائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جسکی مانیٹرنگ انتظامی افسران اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں