ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کا ضلع میں تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کا ضلع میں تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، ضلع کمانڈر کا اپنی نگرانی میں جنرل ہولڈ اپ /سپیشل ناکہ بندی ،دوران جنرل ہولڈ اپ8مجرمان اشتہاری،03عدالتی مفروران، اسلحہ ناجائز کے07مقدمات درج، منشیات فروشوں کے خلاف 13مقدمات، 124مشتبہ السرقہ موٹر سائیکل بند، جرائم پیشہ عناصر غیر قانونی سرگرمیوں چھوڑدیں بصورت دیگرکسی قسم کی رعائیت نہیں کی جائیگی، ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناب شاکر حسین داوڑ صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع میں تعینات ہوتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شرو ع کر دیا اپنی نگرانی میں جنرل ہولڈ اپ /سپیشل ناکہ بندی کر کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی شروع کر دی۔ دوران جنرل ہولڈ اپ8مجرمان اشتہاری،03عدالتی مفروران، اسلحہ ناجائز، 06پسٹل، 01گن، 15روند برآمد کر کے07ملزمان کے خلاف07مقدمات درج، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 3.070 کلو گرام چرس، 60لیٹر شراب برآمد کر کے 13منشیات فروشوں کے خلاف13مقدمات درج کیے گئے اور 124مشتبہ السرقہ موٹر سائیکل بندکیے گئے۔ DPOصاحب جہلم نے جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جنرل ہولڈا پ کرائم کنٹرول پالیسی کا حصہ ہیں ضلع جہلم میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی ہوائی فائرنگ، قمار بازی، اسلحہ ناجائز، منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائیگی نیز ضلع میں بدوں نمبر /غیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹر سائیکل /گاڑیوں کے مالکان فوری ایکسائز آفس سے نمبر لگوائیں نیز نمبر پلیٹس نمونہ کے مطابق لگائیں تاکہ ان کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔ جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب جہلم نے کہا کہ ضلع جہلم کو پرامن بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے اس کے لیے پولیس پریکٹیکل ورک،جدید سائنٹفک طریقہ کار کو اپنا کر جرائم کی بیخ کنی ترجیحات میں شامل ہیں۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ عوام والناس کو انصاف اور پولیس سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں