جماعت اسلامی اور موبائل ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے ملاقات

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی اور موبائل ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کی سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے ملاقات،وزیرآباد میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے سی آئی کو کیس ریفر کردیئے،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ناصر محمود کلیر،صدر موبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ اور امتیاز احمد چیمہ پر مشتمل تین رکنی وفد نے سی پی او سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر اے ایس پی سرکل وزیرآباد محمد رضا،سی آئی کے ایس ایچ او عنصر موہل،سی آئی کے تفتیشی اعجاز،ایس ایچ او سٹی فدا چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔ناصر محمود کلیر نے بتایا کہ وزیرآباد اور گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں مین اضافہ ہوگیا ہے جماعت اسلامی یوتھ کے زونل صدر وموبائل ایسوسی ایشن رضوان بٹ کی دوکان سے ڈاکو 25لاکھ روپے نقدی،65لاکھ روپے کے موبائل فونز اسلحہ کے زو پر لے گئے۔سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن حبیب اللہ کے ڈیرہ منظور آباد سے دو عدد گائیں اور جماعت اسلامی کے رہنما امیر کوٹ عنایت خاں سلیم کولار کے ڈیرہ سے چورچار بکریاں لے گئے جبکہ ڈکیتی اور مویشی چوروں کی وارداتوں میں اضافہ سے تاجر برادری اور شہری شدید پریشان ہیں،سی پی او رانا ایاز سلیم نے مقامی ذمہ داران سے طویل ڈسکس کے بعد معاملہ سی آئی پولیس کے سپرد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام شواہد سی آئی اے پولیس کو دیئے جائیں وہ مویشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر فوری کام کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں