کھیوڑہ چوہدری سبطین دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق چوہدری

Spread the love

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی راشدخان)
کھیوڑہ چوہدری سبطین دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق چوہدری سبطین اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ چوآ سیدن شاہ سے واپس آ رہے تھے جن کو راستے میں پولیس والوں نے رکنے کا اشارہ کیا جو تھوڑا آگے جا کر رکے تو عینی شاہدین کے مطابق پولیس والوں نے آتے ہی ان کے ساتھ ناروا سلوک کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے چوہدری سبطین دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے چوہدری سبطین کو پولیس وین میں سول ہسپتال کھیوڑہ لایا گیا جہاں پر سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے چیک اپ کرنے کے بعد ان کو مردہ قرار دے دیا جیسے ہی چوہدری سبطین کے عزیزو اقارب کو خبر ملی تو عوام کا ایک سمندر سول ہسپتال کھیوڑہ پہنچ گیا جس کے بعد لوگوں نے مین روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کیا ڈی ایس پی سلیم خٹک،چوکی انچارج کھیوڑہ عثمان تصدق موقع پر پہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے لیا ڈی پی او جہلم نے بھی معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سلیم خٹک کو میرٹ پر انکوائری کرنے کا حکم دیا اور چاروں پولیس ملازمین کو معطل کر دیا چوہدری سبطین کے لواحقین نے مین تقریبا 4 گھنٹے روڈ بلاک رکھا اور خواتین نے سینہ کوبی کی آخر میں چوہدری سبطین کے لواحقین نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا جس کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں