کشمیر ایڈوائزری کونسل سیاست سے بالاتر ہو کر تارکین وطن کے مساہل حل کریگی , پیر سید دلیر بادشاہ بخاری

Spread the love

( حافظ محمداحمد بیور وچیف اردو گلوبل نیوز بہاول پور )کشمیر ایڈوائزری کونسل سیاست سے بالاتر ہو کر تارکین وطن کے مساہل حل کریگی سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری چیرمین مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ برمھنگم نے صدر کشمیر اوور سیز ایڈوائزری کونسل خالد خالق کو ٹیلفونک رابط کرتے ہوے کہا سیاسی وابستگی کو بالا طاق رکھ کر کام کریں گے مختلف شہروں سے پروفیشنل لوگوں کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ چاہتے ہیں اوورسیز کے مساہل حل کر نےمیں مددکر کے خدمت خلق کی مثال قاہم کی جاے سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری چیرمین مذہبی امور بورڈ اوور سیز ایڈوائزری کونسل برطانیہ برمھنگم نے مذید کہا کہ اگر اسلام کی روح سے دیکھا اور سمجھا جاے تو خدمت انسانیت کرنا بے لوث یہ بہت بڑا نیکی کا کام ہے اور حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا حکم ہے اور یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے اور اعمال کا داورمدار نیتوں پر ہے لوگوں کے لیے خدمت کا جذبہ لے کے خالد خالق صاحب میدان میں آے میں صدر کشمیر اوور سیز ایڈوائزری کونسل خالد خالق کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور جتنے اس میں ہماری قابل احترام خواتین جس جذبے کے ساتھ آی وہ بھی قابل تعریف ہے اور ہم انشاء اللہ خالد خالق کے ساتھ مل کر اس کو مذید بہتر بنانے میں فل سپورٹ کرے گے اور اس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہے علماے اکرام اور پیران عظام کے ساتھ ساتھ ماہر قانون دیگر افراد اور شعبہ خواتین ونگ میں یو۔کے کا اک بڑا نام چیر پرسن عشرت شاہ سلاو اور ہماری کیمونٹی کے بڑے نام اور کام کرنے والے لوگ موجود ہے پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے مذید کہا اس کونسل کے ذریعے نادرا کارڈ پاسپورٹ پی آی اے پاور آف ٹرینی کے علاوہ پاکستان آذاد کشمیر میں محکمہ مال ہیلتھ پولیس کا یا ایم ڈی یا ایر پورٹ کا مسلہ ہو انشاء اللہ یہ کونسل ان کام کو بلا معاوضہ کرے گی اس کے علاوہ جبری شادی کی روک تھام پر بھی کام ہو گا اور ہمارے نماہندے یہاں پاکستان کے سفارت خانوں میں بڑھ چڑھ ان کے ساتھ کام کرے گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں