نقب زن چور گرفتار

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کی کاروائیاں جاری،نقب زن چور گرفتار،ملزم سے رقم مبلغ 85ہزار روپے برآمد،ناجائز اسلحہ بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کے 4 مقدمات درج ہوئے، مقدمہ نمبر 4/20بجرم 380/457/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان،مقدمہ نمبر 146/20بجرم 380/457/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان، مقدمہ نمبر 150/20بجرم 380/457/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان،مقدمہ نمبر 219/20بجرم 380/457/411ت پ تھانہ پنڈدادنخان، میں مطلوب ملزم مظہر اقبال ولد محمد اکبر ساکن ضلع سرگودھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ رقم مبلغ 85 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کیے۔ مقدمات درج۔ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھانہ پنڈدادنخان اور اُن کی ٹیم کو شاباش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں