کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا منڈی مویشیا ں کا دورہ

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم…..کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید کا منڈی مویشیا ں کا دورہ،جانوروں کی خرید و فروخت کے عمل کا جائزہ، مختلف سرکاری محکموں کی فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ، جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آئے ہوئے لوگوں کی مکمل رہنمائی کی جائے،کمشنر کی ہدایت -تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے منڈی مویشیاں ساہیوال کا اچانک دورہ کیا اور جانوروں کی خریدو فروخت کے عمل کا جائزہ لیا -انہوں نے مختلف سرکاری اداروں کی طرف سے لگائے گئے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – انہو ں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات سے بیوپاریوں اور گاہکوں کو مسلسل آگاہ رکھیں اور ان پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں -کمشنر محمد احسن وحید نے خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے بات چیت کرتے ھوئے انہیں ماسک پہننے کی ھدایت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کی حفاظت کے لئے ماسک لازمی پہن کر منڈی آئیں -انہوں نے محکمہ صحت اور لائیوسٹاک کی طرف سے قائم کئے گئے کیمپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں