ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے تمام انتظامات مکمل

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 30 جولائی 2020

ساہیوال(آصف ندیم )ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری اٹھانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور بلدیاتی اداروں نے عید کے دوران عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں -عید الاضحی کی نماز کے دوران بھی مساجد اور عید گاہوں کے اردگرد صفائی کو یقینی بنایا جائے گا اور کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کراتے ہوئے نماز عید کی ادائیگی کرائی جائے گی -یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے اپنے دفتر میں انتظامات کے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں ضلع کے تمام مونسپل اداروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی – انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی ادارے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گھر گھر آلائشیں اٹھانے کے لئے شاپر فراہم کریں اور محلہ کی سطح پر ایک ہی جگہ قربانی کی حوصلہ افزائی کریں -انہو ں نے تمام مساجد کے علماء کرام سے مل کر مساجد میں ایس او پی کے تحت صفائی کرنے اور اردگرد کے علاقے کو بھی صاف رکھنے کی ہدایت کی -ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو شہر کی بہترین صفائی فراہم کرنے اور آلائشوں کو بر وقت اٹھانا بلدیاتی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں