مانچسٹر کیمپس ہیڈ ثاقب ایوب اور انکی ٹیم کی جانب سے کیرئیر فئیر اور بلیک ہسٹری منتھ کی مناسبت سے ملٹی کلچرل ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love


مانچسٹر۔ عارف چودھری
سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں چیف ایگزیگٹیو سکالر سکول سسٹم یو کے ڈاکٹر زاھد بھٹی کی ہدایت پر مانچسٹر کیمپس ہیڈ ثاقب ایوب اور انکی ٹیم کی جانب سے کیرئیر فئیر اور بلیک ہسٹری منتھ کی مناسبت سے ملٹی کلچرل ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چار سٹوڈنٹس کو تعریفی اسناد اور انعامی ووچر بھی دئیے گئے – تقریب میں کمیونٹی لیڈرز اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں پروفیسر ایزینڈو ایریوا( Ezendu Ariva)- اسسٹنٹ کیمپس مینجر ایلن -(Ellen)پلیسمنٹ آفیسر نیکول (- ویلفئر آفیسر پروین جاوید -ایسوسی ایٹ پروگرام لیڈ ڈاکٹر زاھد -اور ڈاکٹر ای -( Ei)سینئر لیکچرار ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر ڈاکٹر گرین -شامل تھے -چار سٹوڈنٹس – کرسٹینا -میمونہ با -شازیہ اور رضوان جہانگیر کو خصوصی سرٹیفکیٹس اور ووچرز دئیے گئے – کیک بھی کا ٹا گیا -اس موقع پر میزبان اور سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس کے ہیڈ ثاقب ایوب کا کہنا تھاکہ آج کیرئیر فئیر اور ملٹی ملٹی کلچرل ڈے منایا گیا -طالب علموں کو سکالر سکول سسٹم یو کے کی جانب سے سرٹیفکیٹس اور ووچر بھی دئیے گئے -پروفیسر ایزینڈو ایریوا اور ڈاکٹر زاھد خالد کا کہنا تھا کہ ہمارے کالج میں مختلف ممالک اور اقوام سے تعلق رکھنے والے طلباء اور طالبات ہیں -آج ھم بلیک منتھ کی مناسبت سے ملٹی کلچرل ڈے منا رھے ہیں -چیری بلاسم کی ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ مہینہ بلیک ہسٹری ھے ھمیں خوشی ہے ھم اسے منا رھے ہیں – سٹوڈنٹ ویلفئر آفیسر پروین جاوید نے کہا کہ آج ایچیومنٹ سرٹیفکیٹ لینے والے سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتی ھوں ہمیں فخر ھے کہ ھم آج ملٹی کلچرل ڈے منا رھے ہیں جس میں بلیک ہسٹری مہینہ اور دیوالی بھی شامل ھے -خصوصی تعریفی اسناد اور ووچر حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس رضوان جہانگیر -شازیہ گلزار -کرسٹین اور میمونہ نے سکالر سکول سسٹم کی انتظامیہ اور اساتذہ کا بہت شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے انہوں نے تعلیم حاصل کی -جس کی وجہ سے انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا -یاد رھے سکالر سکول سسٹم برطانیہ تعلیم کے علاوہ خیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور دو پراجیکٹس جن میں گلوبل کڈنی فاؤنڈیشن اور فیڈو نیڈو پر بھی کام کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں