تیسری جنگِ عظیم کا اسٹیج تقریباً تیار ہو چُکا ہے

Spread the love

تحریر و کالم نگار مصنف مفتی خلیل الرحمن کراچی پاکستان

تیسری جنگِ عظیم کا اسٹیج تقریباً تیار ہو چُکا ہے….

*اس وقت دُنیا تقریباً دو گڑہوں میں تقسیم ہو چُکی ہے..

گڑہ نمبر 1
چائنہ روس “پاکستان” ترکی اور ان کے اتحادی….
گڑہ نمبر 2
امریکہ اسرائیل بھارت اور ان کے اتحادی…….

امریکہ نے چائنہ کو ساؤتھ چائنہ سی میں گھیرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں,
اور ساؤتھ چائنہ سی کے اردگرد موجود تمام ممالک
(چاپان, فلپائن, تائیوان, ہانگ کانگ, ساؤتھ کوریا, ویت نام, ملائیشیاء, انڈونیشیاء, برونائی, اور آسٹریلیا ) کو چائنہ کے خلاف اُکسانے میں تقریبا کامیاب ہو گیا ہے,

اور یہاں اپنے ڈیسٹرائیرز اور ایئر کرافٹ کیریئر لے کر آگیا ہے,

اور بھارت کو کہا ہے کہ اپنی نیوی کے ذریعے آبنائے ملاکا کو چائنہ کے بحری جہازوں کے لیے بند کردے,

یادرہے آبنائے ملاکا کے ذریعے چائنہ کی زیادہ تر تجارت ہوتی ہے,
اور چائنہ کا تقریبا %80 تیل اسی راستے سے گُزرتا ہے,
اگر یہ راستہ بند ہوتا ہے تو بدلے میں چائنہ کے پاس صرف گوادر بچتا ہے اپنی تجارت کے لۓ….

جو کہ “پاکستان” کے لۓ بہت ہی خوش آئند بات ہے……

جواب میں چائنہ نے بھی پالیسی بنا لی ہے,
اور اگر بھارت آبنائے ملاکا بند کرنے کی کوشش کرتا ہے,
تو چائنہ بھی بھارتی ریاست سکم پر قبضہ کر کے سلی گُڑی کوری ڈور
جو کہ بھارت کی سات ریاستوں
(آسام, ناگالینڈ ,اروناچل پردیش, میگہالیہ, میزورام ,منی پور , تری پور) کو باقی بھارت سے ملاتا ہے,
اس پر قبضہ کرکے ان سب کو بھارت سے علیحدہ کردے گا

اور بھارت بھی یہ بات اچھی طرح جانتا ہے, اس لیے کافی حد تک خاموش ہے,
اب بھارت نے تبت کارڈ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور دلائی لامہ کو پوری دنیا میں لیکر جائے گا اور UN سمیت ہر جگہ پشت پناہی کرے گا نتیجے میں چائنہ نے بھی کشمیر کارڈ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اور ہر صورت کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرے گا,
اور یہ بات بھی “پاکستان” کے لیے ہی خوش آئند ہے…
دوسری طرف چائنہ ایران کو بھی بھارت کی گود سے نکال لایا
اور اب ایران بھی کُھل کر بھارت کے خلاف میدان میں آرہا ہے,

اب صرف عرب ممالک کا فیصلہ باقی ہے,
اور چائنہ نے سعودی عرب اور باقی ممالک کو تیل کی تجارت ڈالر میں کرنے کی بجائے
اپنی اپنی کرنسیوں میں کرنے کی تجویز کی ہے,
یہ امریکی ڈالر کو بدترین دھچکا ہوگا امریکہ کا غرور تکبر کافی حد تک کم ہوجاۓ گا
امریکہ کا بھی عرب ممالک پر بھرپور دباؤ ہے تھا ہے اور رہے گا
کیونکہ جب تک عربوں کی عیاشی ختم نہیں ہوجاتی امریکہ کا سخت دباؤ رہے گا
آۓ دن مسلم امہ پر مختلف حملے زیادتیاں قتل و غارت ایک معمول بن کر رہ گیا ہے ظاہر ہے ایک دن قیامت قاٸم ہونی ہے دنیا کو ختم ہونا اللہ کریم رہتی دنیا تک پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک کی حفاظت کرے
سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین آمین آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں