عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے ضلع بھر میں آپریشن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کیلئے ضلع بھر میں آپریشن جاری اور تین روز کے دوران 2702 ٹن سے زائد ویسٹ ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچا دی گئی ہے جبکہ کنٹرول روم پر موصول ہونیوالی 493 شکایات کا 100 فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر راؤپرویز اختر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن جہلم کی ٹیموں نے عید کے پہلے روز 887 ٹن اور دوسرے روز 965 اور تیسرے روز 850 ٹن سے زائد الائشیں شہری علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر پہنچائیں۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کو دو دن کے دوران493 شکایات موصول ہوئیں جنکا فلفور ازالہ ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن جہلم کی جانب سے پہلے روز 530ٹن،دوسرے روز650جبکہ تیسرے روز570ٹن، تحصیل کونسل جہلم نے پہلے روز 51 ٹن اور دوسرے دن 38 ٹن، اور تیسرے روز 33ٹن،میونسپل کمیٹی دینہ نے پہلے روز 180 ٹن اور دوسرے روز بھی 160 ٹن،تیسرے روز145ٹن ویسٹ ڈمپ سائٹس پر پہنچائیں۔اسی طرح تحصیل کونسل دینہ نے پہلے روز51ٹن،دوسرے روز38ٹن اور تیسرے روز33ٹن الائشین ٹھکانے لگائیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی سوہاوہ،ٹاون کمیٹی ڈومیلی،اورتحصیل کونس سوہاوہ نے مجموعی طورپرپہلے روز36ٹن،دوسرے روز32ٹن اور تیسرے روز25ٹن الائیشیں اٹھائیں۔اسی طرح پنڈ دادنخان، ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور تحصیل کونسل پنڈ دادنخان نے کی ٹیموں نے بھی تین ایام میں پہلے روز 60ٹن،دوسرے روز60ٹن اورتیسرے روز55ٹن قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق بھر پور محنت کی اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے آلایشوں کو ٹھکانے لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں