جیکب آباد میں مستحقین کو سند ھ حکومت کا راشن نہ ملا،احتجاج،دنگر محلہ میں راشن کی تقسیم کے دوران بدنظمی،جھگڑا،کسی کو آٹا کسی کو تیل تو کسی کو کچھ ہاتھ نہ آیا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی داد رسی کے لئے سندھ حکومت کے راشن تقسیم میں اکثر علاقوں میں متاثرین محرو م ہیں جان محمد کالونی کے محنت کش منظور احمد ٹالانی نے معصوم بچوں سمیت پریس کلب کے سامنے راشن نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا منظور کا کہنا تھا کہ دس روز سے بچے بھوکے ہیں اب بچوں کو بھوک سے رونا برداشت نہیں ہوتا محنت کش اپنی روداد سناتے ہوئے رو پڑا کمانے کے لئے روزگار بھی نہیں راشن سمیت مالی مدد کی جائے دستگیر کالونی کی ناہید،سمیر نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا غریبوں کے لئے راشن من پسندوں کو دیا جا رہا ہے حقدار محروم ہیں انتظامیہ سیاسی فرق کے تحت راشن دے رہی ہے جو قابل افسوس ہے راشن غریبوں کا ہے جس میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے دوسری جانب ڈنگر محلہ میں روینیو عملہ جب راشن کی تقسیم کے لئے پہنچا تو بد نظمی ہو گئی کسی کو راشن کے بیگ سے آٹا ملا تو کسی کو تیل اور کسی کو کچھ بھی نہیں ملا جس پر علاقہ مکینوں روی کمار،راجو،وجے،مہیش کمار،امر لعل،تلسی بائی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری راشن من پسندوں کے حوالے کیا گیا ہے جو اپنوں کو نواز رہے ہیں کرپٹ مافیا نے راشن سے اپنے گھر بھرے ہیں ضرورت مند آج بھی بدحالی کا شکار ہیں مظلوموں کی امداد پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے یہ زیادتی ہے شناختی کارڈ کی کاپی لینے کے باوجود راشن نہیں دیا گیا وزیر اعلی سندھ سرکاری راشن کی خردبد کو نوٹیس لیں اور حقداروں کو حق دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں