پاکستان ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر کی ہدایت پر کیسل میر کمیونٹی سنٹر راچڈیل میں نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

راچڈیل (چودھری عارف پندھیر

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پہلی دفعہ پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیرمن حافظ مدثر اور ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستانی و کشمیری عوام کے لیے نادرا نیکوپ کارڈ کی درخواستیں وصول کرنے کے لیے کیسل مییر سنٹر راچڈیل میں نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا ۔ نادرا سرجری کے انعقاد کو ممکن بنانے میں لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا اور قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر نے اہم کردار ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی مئیر کونسلر عاصم رشید نے کہا کہ پچھلے پانچ ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قونصلیٹ اور نادرا سروس محدود پیمانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جس سے کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب حالات میں بہتری سے دوبارہ نادرا سرجری کے آغاز سے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر سہولت ملے گی یہ خوش آئند بات ہے۔ پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمن حافظ مدثر نے کہا کہ ہم پاکستان ہوئ کمیشن لندن اور بالخصوص قونصل جنرل طارق وزیر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کی خدمت کے جذبہ کو عملی اقدامات اٹھا کر جامہ پہنایا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مشکل ترین حالات میں آج جو یہاں نادرا کا عملہ یہاں تشریف لایا ہے ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات کو انجام دینا فرض اولین سمجھا ۔ راچڈیل مساجد کونسل کے سیکرٹری حافظ عبدالمالک نے کہاکہ ھم مانچسٹر کے قونصلیٹ اور نادرا ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ راچڈیل کے لوگوں کو کارڈ بنانے کی سہولت ان کے گھر میں مل رھی ھے کہ کیونکہ معزور لوگ اور بچوں عورتوں کو مانچسٹر جانا مشکل ھوتا ھے کارڈ بنانے کے لئے آئ ھوئ خاتون تنویر کوثر نے کہا کہ میرا بچہ معزور ھے میں قونصلیٹ اور پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کی شکر گزار ھوں کہ ھمیں لوکلی طور پر سہولت دی گئ ھےنعیم عاشق اور کاروباری شخصیت چودھری خالد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ کہ ھم قونصلیٹ اور پاکستان ویلفئر ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ھمیں گھر میں کارڈ بنوانے کی سہولت میسر کئ ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت غلام الرسول شہزاد نے کہا کہ پاکستانی ہائ کمشنر لندن نفیس ذکریا اور مانچسٹر قونصل میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ راچڈیل کی کمیونٹی کو انکے گھر میں کارڈ بنانے کی سہولت مہیا کر رھے ہیں – نادرا کی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل جاوید – سید یعصوب الحسن نقوی – عقیل یوسف -محمد رضوان—سید عون شامل تھے قونصل جنرل طارق وزیر اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ آتاشی محمد اختر نے بھی نادرا ورکشاپ میں خصوصی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں