حاجی فیاض اکبر (میانہ کوٹھہ
میرے عزیز دوستو بھائیو الحمد الله ہم سب پورے ملی جوش جذبے سے جشن آزادی منارہے ہیں اور زندہ قوموں کی یہی نشانی ہوتی ھے اس دن ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور وطن سے محبت اور خدمت کا تجدید عہد کرتے ہیں مگر دکھ اور افسوس اس بات کا ھے کہ تقریبا ہم سبھی یہ عہد 15 اگست کو ہی بھول جاتے ہیں کیا ان قربانیوں کا یہی صلہ ھے جو ہم ان شہیدوں کو لوٹا رھے ہیں شائید ہمارے جشن جھنڈا لگانے اور چند ملی نغمے سننے اور سنانے تک یا اس سے زیادہ چند تقاریب کا اہتمام کرنے تک باقی رہ گئے ہیں آج کل چند گروپس میں شیعرنگ فیس بک پہ سٹیٹس لگانا بھی اسی میں شامل ہوگیا ھے سوچنے کی بات یہ ھے کہ اس وطن نے تو ہمیں سب کچھ پہچان عزت شہرت کاروبار دیا ہم اپنے وطن کو کیا دے رہے ہیں کیا کبھی آدھا گھنٹہ بھی وطن کو دے پائے ہیں شائد کبھی نہیں اپنا احتساب ضرور کریں اور اپنا ایک ٹارگٹ رکھ لیں کہ آئندہ 14 اگست منانے سے پہلے ہم نے یہ ضرور کرنا ھے ورنہ جشن منانے کا ہمیں کوئ حق نہی اور یہ محض ہمارا دکھاوا ہی ہوگا
اب آپ جاننا چاہیں گے کہ ہم وطن کے لیئے کر کیا سکتے ہیں توعرض یہ ھے کہ ضرورینہی کہ گن لے کے بارڈر پہ لڑنا ہی وطن کی خدمت ھے بلکہ ہم انے گھر گلی محلے میں بھی یہ سب کر سکتے ہیں جیسے اپنے گھر گلی محلے گاوں کی صفائ شجر کاری قبرستان اور مسجد وغیرہ کی دیکھ بھال اپنے گردونواح میں ضرورت مندوں کے کام آنا ان کی معالی معاونت اپنی حیٹیت کے مطابق جس کو جتنی گنجائیش ہو یا جتناٹائم نکل سکے اسی سلسلے میں الحمد الله کھرالہ، نئ آبادی، ڈھوک حیات بخش میں کام کا آغاز ہو چکا ھے اور بہت سارے دوست بھائ مل کہ رھبر فاونڈیشن /حیات بخش فاونڈیشن /خیرالبشر فاونڈیشن کے پلیٹفارم سے تعلیم ،صفائ، غریب لوگوں کی خدمت اور سکول ، قبرستان کی مرمت اور تزئین کا کام کامیابی سے کر رہے ہیں ان سارے فلاحی اور سماجی بہتری کے کاموں سہرا بلعموم تمام ممبران اور بانی حضرات کو اور بلخصوص روح رواں چوہدری مطلوب صاحب (UK)کو جاتا ھے
الله پاک انہیں اور ہم سب کو مزید توفیق دے تاکہ ہم پاکستان کے کام آسکیں یاد رہے کل سے ہی اپنی ڈیوٹی کا آغاز کریں کیونکہ جہاں بہت سارے منفی پہلو اور چیزیں دکھائ جاتی ہیں وہیں عبداستار ایدھی ڈاکٹر عبدالقدیرخان ارقع کریم جیسے اور بہت سارے کردار بھی اسی مٹی سے ہیں اور آپ میں بھی بہت سارے یہ کرسکتے ہیں اور یہی ھے میری امید کا پاکستان آپ سب کی دعاوں کا محتاج
حاجی فیاض اکبر (میانہ کوٹھہ)
🇵🇰🇵🇰پاکستان زندہ باد 🇵🇰🇵🇰