عوام کے مسائل حل کرنا ہمارا اولین مقصد و مشن ہے۔ مسرت زمان

Spread the love

ضلعی محکموں کے افسران صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔چیف اے ڈی سی ہری پور

ہری پور(چیف اکرام الدین)اے ڈی سی ہری پور مسرت زمان نے کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہی دفتروں میں بیٹھے ہے تا کہ عوام کی مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل پیرا ہے اے ڈی سی ہری پور مسرت زمان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوامی مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کیے تحفظ کیلئے اہم اقدامات کی اشد ضرورت ہے کیونکہ مسائل حل کرنے سے اور عوام کو تحفظ ملنے سے درپیش مسائل میں کمی آسکتی ہے جو افسران بالا کی اہم ذمہ داری بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنر، اور دیگر ضلعی افسران عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ایک اچھے طریقے سے عوامی مسائل کو بروقت حل کر رہی ہیں عوام کو بھی چاہیے کہ افسران بالا کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش انا ضروری ہے۔کیونکہ افسران بالا اپ لوگوں کی خدمت کیلئے ھما وقت کوشاں ہے اور کوشاں رہینگے اے ڈی سی ہری پور مسرت زمان نے مزید کہا کہ کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر صوبائی حکومت اور ہری پور کی ضلعی افسران نے عوام کا بھرپور ساتھ دیا اور ساتھ دے رہے ہیں عوام کو بھی چاہئے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی افسران کے احکامات پر عمل درآمد کریں تا کہ مسائل و مشکلات سے بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں