ماضی میں کئے گئے منہگے معاہدوں کے تحت منہگی بجلی مل رہی ہے۔ شبلی فراز

Spread the love

اسلام آباد ( سید وقار علی ) وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی شہزاد قاسم نے کہا ہے کہ ماضی میں کیے گئے مہنگے معاہدوں کےنتیجے میں مہنگی بجلی ملتی رہی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی ٹاسک فورس نے بجلی معاہدوں کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے جنریشن پلانٹ لگائے گئے. ماضی میں بجلی کی تقسیم اور سستی پیداوار پر توجہ نہیں دی گئی. سستی بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کی تقسیم کے نظام میں بھی اصلاحات لا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی شہزاد قاسم نے کہا کہ نجی بجلی گھروں کی کارکردگی کا نیپرا جائزہ لے گی۔ ماضی کے معاہدوں کے نتیجے میں ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی کمپنیوں سے پوری بجلی خریدنی ہوتی تھی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ ٹیرف سے متعلق معاہدوں میں یکسانیت لانے میں وقت لگے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں