جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز کوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہو

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز کوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم کے مطابق گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 4557 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 474 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 459 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں،جبکہ 4 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں،جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں