جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند،20روز سے پانی کی بند ش پرشہریوں کو احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(رپورٹ: زاہد حسین رند) جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کے بعد سے شہریوں کو واٹر سپلائی سے پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جس پرڈنگر محلہ کے مکین عابد علی،قائد اعظم روڈ کے بلال میمن اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 20سے پانی کی فراہمی بند کرکے شہر میں کربلا مچائی گئی ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں قید ہیں لیکن گھر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامان ہے اور اسی وجہ سے مجبور ہو کر پانی کے حصول کے لئے گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے انتظامیہ ہمیں گھر سے نکلنے کے مشورے تو دے رہے ہے لیکن ہماری ضروریات اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیا ر نہیں جو قابل افسو س ہے شدید گرمی میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے گدھا گاڑی پر پانی کی سپلائی کرنے والوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے جو اب لاک ڈاؤں میں بہت کم ہو گئے ہیں ڈی سی اور چیئر مین بلدیہ اسکا نوٹیس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں