نوٹنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں جموں کشمیر اووسیز کونسل برطانیہ کے پہلےسالانہ اجلاس کا اہتمام

Spread the love

نوٹنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں جموں کشمیر اووسیز کونسل برطانیہ کے پہلےسالانہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس میں جموں کشمیر اووسیز کونسل کے تمام عہدیداروں کے علاوہ ناٹھنگم اور گردونواح سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔اجلاس کے دوران جموں کشمیر اووسیز کونسل کے کام کو سراہا گیا ۔جس میں 5 اگست کو ہونے والے ملک گیر مظاہروں اور انڈیا کے خلاف یوم سیاہ کے حوالے سے جموں کشمیر اووسیز کونسل کی طرف سے کی جانے والوں کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔۔جموں کشمیر اووسیز کونسل کے جنرل سیکریٹری اشتیاق حق نے دعوت اور اجلاس میں موجود شرکاء کو تنظیم کے آئین اور ممبر شپ کے حوالے سےبھی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔جموں کشمیر اووسیز کونسل کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ جاوید اقبال نے کونسل کی طرف سے کیے جانے والے تمام فلاحی کاموں کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ آخر میں جموں کشمیر اووسیز کونسل کے چیرمین اور بانی راجہ ایوب صاحب نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ناٹھنگم اور گردونواح کے لوگ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آذادی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔اجلاس سے محمد یونس چھتروی، اشفاق راجہ، راجہ علی اصغر، کونسلر نگہت خان، جہانگیر افسر، طارق سرور، راجہ عجائب، راجہ شبیراحمد، شفیق کھٹانہ، راشد خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اہک سال سے زاہد عرصہ سے جاری لاک ڈاون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں