سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کارڈیک سرجن ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ان کی ملٹی پل سرجری کے بارے میں فیصلہ کریں گے

Spread the love

لندن(عارف چودھری)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کارڈیک سرجن ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ان کی ملٹی پل سرجری کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم دو ہفتے تک ان کی جسمانی حالت کا معائنہ کرتی رہے گی تاکہ ان کی مضبوط صحت بارے معلوم کیا جاسکے اور آپریشن کے دوران خطرے کے عنصر کو کم کیاجاسکے۔

ذرائع کے مطابق کوئین الزبتھ ہسپتال جہاں ان کی سرجری کی جاسکتی ہے کوویڈ 19 وبا کی وجہ سے اب بھی بند ہے ، صرف ایمرجنسی کیس ہی لیے جاتے ہیں وہ بھی مریض کے کورونا منفی ٹیسٹ سے مشروط ہیں ، نواز شریف نے حال ہی میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس سے رابطہ کیا جنہوں نے ان کا دل کا پہلے آپریشن کیا تھا، انہوں نے ڈاکٹر سے کہا کہ جس قدر جلد ہو سکتا ہے ان کے علاج کا عمل مکمل کیا جائے کیوں کہ وہ جلد سے جلد وطن واپس جانے کے خواہشمند ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں