جہلم لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکیں سنسان،بازار ویران

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکیں سنسان،بازار ویران،سرشام ہی شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گھپ اندھیرا،سڑکوں پر ہو کا عالم،شہر کی رونقیں ماند پڑگئیں۔ شہری گھروں کے اندر آیت کریمہ، تلاوت کلام پاک کا ورد کرنے میں مشغول، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات اور شہریوں نے اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے لئے اپنے آپ کو گھروں میں محصور کر لیا ہے، خواتین، بزرگ، بچے، نوجوان گھروں کے اندر تلاوت قرآن مجید فرقان حمید، آیت کریمہ سمیت دیگر تسبیحات پڑھنے میں مشغول ہو گئے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے مخصوص اوقات میں کارروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے، شام 5 بجے کے بعد روشنیوں کے شہر میں اندھیرے چھا جاتے ہیں ہر طرف ہو کا عالم ہوتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار سڑکوں پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے موجود ہوتے ہیں شہریوں نے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کارپوریشن کی حدود میں سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور اندرون شہر کی سڑکیں جو کہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں کی مرمت کروائی جائے تاکہ شہریوں کی گاڑیاں محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں