ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن دفتر جہلم کا دورہ کیا اور وہاں از سر نو قائم کیے گئے ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی ہدایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے کاروبار میں آسانی کے لئے ای بلڈنگ پلان پروجیکٹ کے نفاز پر جہلم کے شہریوں کی سہولت کے لئے چیک لسٹ پیش کردہ نقشہ جات)رہائشی، کمرشل اور انڈسٹری(کی منظوری اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا اندر معیاد 30 یوم اور لینڈ کنور ڑن کی منظوری اندر معیاد 45 یوم اور ہاؤسنگ سکیم اندر معیاد 75 یوم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ میونسپل کارپوریشن جہلم کی حدود میں تمام اقسام کے نقشہ جات، اجرا، کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور لینڈ کنور ڑن کی درخواستیں ای مرکز میں وصول کی جائیں گی۔ڈی سی جہلم/ ایڈمنسٹریٹر ایم سی راؤ پرویز اختر نے ان لائن درخواستیں وصول کرنے اور عوامی سہولت کے پیش نظر بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کو میریٹ کی بنیاد پر کارروائی کرنے اور منظوری دینے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں