شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمان میں ضلع جہلم میں امن و امان

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمان میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جہلم پولیس نے01-07-2020 سے اب تک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔مجرمان اشتہاری150اور29 عدالتی مفرورگرفتار ہوئے، ڈکیت گینگ05عدد،مویشی چور گینگ02عدد، مقدمات منشیات132درج ہوئے جن میں 132ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جس سے چرس49کلوسے زائد، ہیروئن5کلو سے زائد،افیون 1کلو اور شراب1167بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مقدمات اسلحہ128درج ہوئے جن میں 127ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے پسٹلز97عدد، رائفلز12عدد، رائفل 12بور 12عدد،کلاشنکوف06عدد، خنجر01عدد، اور716روندز برآمد کیے۔ قمار بازی کے05مقدمات درج ہوئے جن میں 33ملزمان کو پابند سلاسل کروایا جن سے ریکوری قمار باز ی رقم37ہزار سے زائد،25عددموبائلز،موٹر سائیکلز09عدد،01عدد چنگ چی رکشہ اور آلات قمار بازی ڈولی دانہ برآمد کیے۔دفعہ 144ض ف کی خلاف ورزی کے08مقدمات درج ہوئے جن میں 08ملزمان کو عدالت سے بھاری جرمانے کروائے گئے۔پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے01مقدمہ درج ہوا جس میں 01ملزم کو پابند سلاسل کروایا جس سے134 پتنگیں برآمد کیں۔ سرقہ وہیکلز کے کل22مقدمات درج ہوئے جن میں 05ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے06عدد موٹرسائیکل،01کار(مالیت تقریباً23لاکھ15ہزارروپے) برآمد کیں۔ٹریفک چالان کل 6112کیے گئے جس میں 20لاکھ 69ہزار سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ جبکہ اغواء برائے تاوان کا کوئی مقدمہ درج نہ ہوااور اسی طرح ڈکیتی کا بھی کوئی مقدمہ درج نہ ہوا۔چالان مکمل کی شرح67فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں