حسیب اعجاز بٹر ممبر کولون بار ایسوسی ایشن کا انٹیگریشن فارن کونسل لیورکوزن سٹی کے امیدواران کے ساتھ گروپ فوٹو

Spread the love

انٹیگریشن فارن کونسل لیورکوزن سٹی کے انتخابات 13 ستمبر کو ہونگے

انتخابات میں پاکستان، ترکی، افریقہ، سری لنکا اور دیگر ممالک کے ممبران نے بھرپور حصہ لیا ہے۔

جرمن(چیف اکرام الدین) تفصیلات کے مطابق انٹیگریشن فارن کونسل لیورکوزن سٹی کے انتخابات 13 ستمبر کو ہونگے جس میں پاکستان، ہندوستان، ترکی، افریقہ، سری لنکا، پولینڈ، البانیان، یونان، شام، اور اٹلی وغیرہ کے امیدواران شامل ہے جس میں پاکستان فیروز والا گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا معروف و مقبول وکیل اور کولون بار ایسوسی ایشن کے ممبر حسیب اعجاز بٹر بھی شامل ہے جنہوں نے ہمیشہ وکالت کے زریعے پاکستان، کشمیر، ہندوستان، اور دیگر ممالک کے تارکین وطن کی بھرپور خدمت کی ہے حسیب اعجاز بٹر واحد شخصیت ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستانی تارکین وطن اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو بروقت حل کیے ہیں جو پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے فخر کی بات ہے حسیب اعجاز بٹر کے والد سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہیں جنہوں نے ایمانداری اور دیانتداری سے ایک نام بنایا ہے موصوف واحد شخصیت ہے جنہوں نے انٹیگریشن فارن کونسل لیورکوزن سٹی کے انتخابات میں حصہ لیا ہے انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ میں انٹیگریشن کونسل کیلئے بین الاقوامی لیورکوزن لسٹ (انٹر لیف) کے ساتھ حصہ لے رہا ہوں کیونکہ میں ترقی پسند انضمام پالیسی کیلئے کھڑا ہوں کیونکہ ہماری پارٹی حقیقت پسندانہ تنوع کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے اپنی ملک کے تمام اردو بولنے اور صوبائی زبانیں بولنے والوں سے گذارش ہے کہ وہ 13 ستمبر 2020 کو ہمیں ووٹ دیں اور (انٹر لیف) پارٹی ممبران کو کامیاب کریں انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس سیاسی قدم سے تمام غیر ملکیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپ سب اپنے شہروں میں اس الیکشن میں حصہ لے کر اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں