چوہدری ٹائم فیصل آباد سے عارف والا آنے والی بس ساہیوال روڈ پر چک نمبر 149 ای بی کے قریب حادثے کا شکار

Spread the love

ساہیوال چوہدری آصف ندیم ڈویژنل بیوروچیف: چوہدری ٹائم فیصل آباد سے عارف والا آنے والی بس ساہیوال روڈ پر چک نمبر 149 ای بی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ایک موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر بس فصلوں میں درخت کے ساتھ جا ٹکرائی موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی

فیصل آباد سے عارف والا میں آنے والی نیو چوہدری بس ساہیوال روڈ چک نمبر 149 ای بی کے قریب روڈ پر بڑے حادثے کا شکار ہو گئی نیو چوہدری بس سروس کا ایک ماہ کے اندر دوسرا بڑا حادثہ ہے فیصل آباد سے عارفوالا آنے والی نیو چوہدری ٹائم ساہیوال روڈ پر اوور سپیڈ میں لین چینج کرتے ہوئے آگے سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار کچل کر اوپر چڑھ گئی نیو چودھری بس بے قابو ہوکر دوسری طرف والی سڑک کراس کرکے کھیتوں میں جا گھسی بس کے تمام مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی بس کے متعدد مسافر زخمی موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو عارفوالا منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں