جہلم مون سون بارشوں نے شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم مون سون بارشوں نے شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی، نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث مکھیوں مچھر وں کی افزائش میں اضافہ، شہری دوبارہ آزمائش میں آگئے،تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد مکھیوں اور مچھروں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں، گھر ہو یا دکان ہر جگہ مکھیوں اور مچھروں نے ڈیرے ڈال لئے۔مختلف جگہوں پر گندگی اور کچرے کے ڈھیر لگے ہونے کیوجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات دیکھنے میں آرہی ہے۔پھل فروشوں اور مرغی فروشوں کے مطابق وہ مکھیوں سے پریشان ہیں کیونکہ گاہک گوشت اور پھلوں پر بیٹھنے والی مکھیوں کو دیکھ کر خریداری کرنے سے اجتناب کرتے ہیں،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مکھیوں اور مچھروں سے چھٹکارا دلانے کے لیے اسپرے کروایاجائے۔مکھیوں اور مچھروں سے جہاں شہری و دکانداروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں وہیں گھروں میں موجودخواتین اور بچے بھی ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں، اگر بروقت اسپرے نہ کیا گیا تو شہریوں کو نتائج بیماریوں کی صورت میں بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں