جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،5منشیات فروش گرفتارملزمان سے1کلو475گرام چرس اور40لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقASIمحمد سجاد تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیراللہ خان سکنہ دلپزیر سکنہ افغان آباد دینہ سے 1کلو260گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمسعود احمد تھانہ منگلا کینٹ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم دلپزیر ولد محمد اکرم سکنہ افغان آباد دینہ سے 215گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIاعجاز نسیم تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم سمیر ارشد ولد ارشد مسیح سکنہ DHQہسپتال کالونی جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد شفیق تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسد جاوید ولد محمد جاوید سکنہ محلہ اسلام پورہ جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIارسلان یٰسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالحمید ولد ستار خان سکنہ محلہ کریم پورہ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں