جہلم پاکستا ن واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یو نین کے انتخابات مکمل

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ)جہلم پاکستا ن واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یو نین کے انتخابات مکمل، مزدور رہنما ملک عبدالجباربھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب، چو ہدری آصف وائس چیئر مین۔جوائنٹ سیکر ٹر ی شفقت اعجاز شاہ،سیکر ٹر ی راجہ محمد نصیر بھی منتخب ہونے والوں میں شامل، تفصیلات کے مطا بق پاکستا ن واپڈا ہائیڈرو الیکڑک لیبر یو نین سب ڈویژن کالا گجراں میں گزشتہ روز انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، الیکشن کمشنر کے مطابق ملک عبدالجبار بھاری اکثریت سے چیئر مین منتخب ہو گئے اس طرح وائس چیئرمین کے امیدوار چوہدری آصف، جوائنٹ سیکرٹری شفقت اعجاز شاہ، سیکرٹری راجہ محمد نصیر کامیاب ہونے والوں میں شامل، منتخب عہدیداروں کی کامیابی کے اعلان کے فوراً بعد مزدور رہنما نو منتخب چیئرمین ملک عبدالجبار کے حامی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے نو منتخب امیدواروں کے زندہ باد ملک عبدالجبار زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے اور ملازمین کامیاب ہونے والے عہدیداران کی خوشی میں مٹھائیاں بانٹے رہے، واپڈا ملازمین نے نو منتخب عہدیداران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین ملک عبدالجبار نے کہا کہ مزدوروں کے تحفظ کے لئے ہر محاذ پر لڑیں گے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے لئے پہلے بھی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ واپڈا صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں کیونکہ اسی محکمے کیوجہ سے صارفین ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں