جہلم گزشتہ ہفتے کے دوران چکن، آٹے، گھی،چاول، دالوں سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیا ء خوردونوش میں 17 فیصد تک مہنگائی ہو گئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم گزشتہ ہفتے کے دوران چکن، آٹے، گھی،چاول، دالوں سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیا ء خوردونوش میں 17 فیصد تک مہنگائی ہو گئی۔ غریب سفید پوش طبقہ کے افراد کیلئے مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 12 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران چکن، آٹے، گھی، چاول، انڈوں، دالوں، تازہ دودھ، دہی، مٹن، بیف، گڑ اور بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا,ایل پی جی اور کپڑا بھی مہنگا ہو گیا، مہنگائی کی اوسط شرح 9.4 فیصد رہی تاہم کھانے پینے کی اشیا زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کے لیے قیمتوں میں اضافے کی شرح 11.7 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 51 بنیادی اشیا میں سے 41 اشیاء گزشتہ سال کے مقابلے میں مہنگی فروخت ہوئیں۔گزشتہ سال کے مقابلے میں سرخ مرچ کی قیمت 86 فیصد، آلو کی 74 فیصد، اور دال مونگ کی قیمت 42 فیصد زیادہ ہو چکی ہے، ٹماٹر گزشتہ سال سے 37 فیصد، انڈے اور دال ماش 35 فیصد، چینی 25 فیصد، دال مسور 24 فیصد اور بیکری مصنوعات 19 فیصد مہنگی ہوئی. آٹے،گھی اور گڑ کی قیمتیں 17 فیصد اور چاول کی 15 فیصد قیمتیں بڑھ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں