اسلام رواداری،امن اور محبت کا مذہب ہے اس لئے علما ء کرام پر فرض ہے کہ وہ ہمیشہ بھائی چارے اور دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیں

Spread the love

ساہیوال ( آصف ندیم )ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ اسلام رواداری،امن اور محبت کا مذہب ہے اس لئے علما ء کرام پر فرض ہے کہ وہ ہمیشہ بھائی چارے اور دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیں۔ علماء کا معاشرے میں بھائی چارے کی مثالی فضا کے قیام میں اہم کردار ھے جس سے وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے گا -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی پی او امیر تیمور بزدار،اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل اورسابق نائب ضلع ناظم ملک فیصل لنگڑیال کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے علماء سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،حاجی احسان الحق فرید ی،قاری بشیر احمد،سید اسامہ بخاری،مولانا حسن معصومی،سید کاشف شاہ،مفتی ظہیر الدین بابر اور تاجر رہنماؤں شیخ اعجاز احمد رضا اور حاجی عبدالطیف نے شرکت کی -انہو ں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھنے پر تمام علماء کرام کا شکریہ اد ا کیا اور توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی مختلف مکاتب فکر کے علماء اسی بھائی چارے کے ساتھ ضلع ساہیوال میں امن کے قیام میں مدد دیتے رہیں گے -ڈی پی او امیر تیمور بزدار نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں مقامی علماء کے بھر پور تعاون پر ان کے مثبت طرز عمل کو سراہا -اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد رضا نے معاشرے کو انتشار کا شکار کرنے اور فرقہ واریت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر جاری مہم کی سختی سے مذمت کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں جو ملک کی فرقہ وارانہ فضا کو خراب کر کے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں