محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کے آفیسرز و آفیشلز کا مشترکہ لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

ساہیوال آصف ندیم .. محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کے آفیسرز و آفیشلز کا مشترکہ لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔

اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کی کاروائی پر 576 کنال زمین واگزار کروائی جسکی مالیت 16 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے.

محترم جناب محمد گوہر نفیس صاحب ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات کے مطابق اشفاق رحمان خان صاحب ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر افضل خان، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ اور محکمہ ریوینیو اور محکمہ ریوینیو کے آفیسرز و آفیشلز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی زرعی اراضی چکنمبر 40 ڈی اور چکنمبر 48 ٹو ایل تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر محکمہ مال کی سپردداری پر دے دی. مزید کاروائیاں جاری.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں