دنیا بھر کی مولٹی نیشنل کمپنیز اور پاکستانی تاجر دوبئی میں روزانہ بیلینز ڈالرز میں تجارت کر رہے ہیں

Spread the love

اردو گلوبل مانچسٹر

پاکستان سے کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش ،تازہ سبزیاں و فروٹس،خشک میوہ جات، گارمنٹس ،کراکری کا سامان،کارپٹس، اور کھیلوں کا سامان امپورٹ کیا جاتا ھے۔ سیالکوٹ کی معروف نیو سپال اسپورٹس انڈسٹری کے ڈائریکٹر عمران سپال نے یو جی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پچھلے 25 سالوں سے پورے( یو اے ای) میں اسپورٹس کا سامان امپورٹ کر رہے ہیں۔ فرسٹ اسپورٹس،ایکسیلینٹ اسپورٹس اور الغدیر سٹار اسپورٹس کے نام سے کئی شو رومز بھی بنا رکھے ہیں۔
برطانیہ کے معروف کاروباری و سیاسی و سماجی شخصیت خالد چوہدری آج کل مختلف ممالک کے کاروباری شخصیات سے ملاقات کر کے پاکستانی پروڈکٹس و مصنوعات کو امپورٹ کر نے پر زور دے رہے ہیں تاکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط کیا جا سکے۔
خالد چوہدری کی نیو سپال
انڈسٹری کے ڈائریکٹر عمران سپال کے علاؤہ دوبئی کے ھالہ بزنس ٹریڈنگ سینٹر کے ڈائریکٹرز شیخ عبدالرحمن اور شیخ عمران محمد سے ملاقات میں پاکستانی مصنوعات کو امپورٹ کرنے اور پاکستانی شہریوں کو روزگار فراھم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ھالہ بزنس ٹریڈنگ سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ عبدالرحمن اور شیخ عمران محمد نے خالد چوہدری سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ اسرائیل کیساتھ سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کرنے پر ( یو اے ای) کی عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی گورنمنٹ کے اس اقدام کو سراہتی ھے اور اسرائیل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس سے یو اے ای کی معیشت مزید مضبوط ھو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں