صغریٰ دیار نوتھیہ ہسپتال یونین کونسل31 نوتھیہ میں قائم کیا جائے۔صفدر باغی

Spread the love

پشاور امن کیلئے میرے بڑے بھائی ناظم شہید آصف خان باغی نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔صوبائی ترجمان

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ نوتھیہ میں صغریٰ دیار ہسپتال کا قیام یقینی بنائے جائے انہوں نے کہا کہ 60 بستروں کے ہسپتال سے عوام کو دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر آینگی مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے وزیراعظم جناب عمران خان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا۔کہ نوتھیہ میں واقع ڈسٹرکٹ کونسل کی بلڈنگ 28 کمروں بمعہ گچمن کار پارکنگ پر مشتمل چھ کنال آراضی صغریٰ دیار ہسپتال کیلئے سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و موجودہ مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ضلع کونسل میں بھاری اکثریت سے قرارداد 15 دسمبر 2015 کو منظور کروا چکے ہیں اور مزکورہ بلڈنگ صغریٰ دیار ہسپتال کیلئے وقف ہو چکی ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے وزیراعظم جناب عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل بلڈنگ نوتھیہ میں ہسپتال تعمیر کرنے کے لئیے ضلعی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کو فلفور یقینی بنائے جائے تاکہ نوتھیہ یونین کونسل کے ساتھ مزید چار یونین کونسل 31,32,33,34,30 کی گنجان آبادی والے اہل علاقہ کو پیچھلے ستر سالوں سے پشاور کے جنرل ہسپتالوں میں رش آور بھنگم ٹریفک کی وجہ سے طبی علاج معالجہ کی سہولت ناپید ہونے ھے، صغریٰ دیار نوتھیہ ہسپتال بننے سے تقریبا چار لاکھ کی گنجان آبادی والے اہل علاقہ کو دہلیز پر طبی صحت کی سہولیات با آسانی فراہم ہو سکیں گی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ضلعی حکومت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈی جی او سیکرٹری ہیلتھ صاحبان خیبر پختونخوا کے ساتھ سابق صوبائی مشیر خلیق الرحمان نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی ڈسٹرکٹ کونسل نوتھیہ تالاب روڈ کی عمارت میں صغریٰ دیار ہسپتال قائم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم بعض عناصر ہسپتال کے قیام میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں لہزا وزیراعظم جناب عمران خان صاحب حکم صادر کریں اور وفاقی وزیر برائے صحت و وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صاحبان صغریٰ دیار نوتھیہ ہسپتال کے لئے میڈیکل انسٹرومنٹس بشمول 60 بستروں اور ڈاکٹرز ،نرسسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا جلد از جلد انتظام کیا جائے اور اس حوالے عملی ٹھوس اقدامات ڈی جی ہیلتھ کو خصوصی ہدایت جاری کی جائیں۔صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے مزید کہا کہ یہ صغریٰ دیار نوتھیہ ہسپتال شہدا امن پشاور کے ہیرو ناظم شہید آصف خان باغی جو کی ڈھکی دالگراں 2007 سات محرم الحرام 27جنوری خود کش حملہ میں ڈی آئی جی ملک سعد شہید کے ساتھ قربانی دی تھی انکی اور شہید کے چھوٹے بھائی پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم جونیر و سینئر ٹیم کے سابق آل راؤنڈر جانثار خان کی والدہ کے نام سے ہسپتال منسوب ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں