جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے2ملزمان سمیت2منشیات فروش گرفتار،2عددپسٹل30بور معہ روندز،220گرام چرس اور8لیٹر شراب برآمد،تفصیلات کے مطابقASIمحمد ریاض تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام اسجد ولد محمداصغر سکنہ بالا جہلم سے پسٹل30بور معہ 2روندزبرآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIانصر اقبال تھانہ لِلہ نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب ولد محمد ایوب سکنہ لِلہ بھیرہ سے پسٹل30بور معہ7روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIمحمد شفیق تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن سرفراز ولد محمد سرفراز سکنبہ مشین محلہ نمبر1جہلم سے 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ASIاعجاز نسیم تھانہ سول لائن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم صابر مسیح ولد بابر مسیح سکنہ عید گاہ سعیلہ جہلم سے8لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں