مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ طلباء کے حقوق کے لیے کوشاں ہے,عرفان یوسف

Spread the love

عثمان چوہدری ( اردو گلوبل اسلام آباد)

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ نے شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والے مستحق اور قابل اسٹوڈنٹس کے لیے مفت پریکٹس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جس میں سینکڑوں اسٹوڈنٹس نے حصہ لیا۔ پریکٹس ٹیسٹ کے بعد ایجوکیشن ماہرین نے اسٹوڈنٹس کو ٹیسٹ کے آسان حل اور ٹیسٹ کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے حوالے سے لیکچر بھی دئیے۔
تقریب کے آخر میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے اب تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ایس او پیز کے تحت کھول دیں۔ جو یونیورسٹیاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر سکتیں ان کو بھاری جرمانے کیے جائیں۔ اسٹوڈنٹس کی تعلیم سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔ اگر بازار کھل سکتے ہیں شادی ہال کھل سکتے ہیں تو تمام تعلیمی ادارے ابھی تک کیوں نہیں کھل سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں