تحریر:(سید طیب شاہ)
باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور انٹرنیشنل کوچ منظور سرپرہ کو پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر، وزیر کھیل پینجاب اور دیگر پنجاب کی اعلیٰ شخصیات نے پنجاب تھروبال ٹیم کی کوچنگ کے لیے آفر کی ہے، یہ بلوچستان اور تھروبال کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا صوبہ پنجاب جو کہ سپورٹس میں بھی آگے ہے اوروسائل میں بھی ہمسے آگے ہے اپنی تھروبال ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لیے بلوچستان کے کوچ کو کوچنگ کی آفر کر رہا ہے۔
“سلام تم پر تمھاری پرفارمنس پر منظور سرپرہ”
“سلام تمھارا تھروبال کو بلوچستان میں پروموٹ کرنے پر”
“سلام تم پر سلام تمہاری ایمانداری پر “
منظور سرپرہ کا شمار بلوچستان کے ان کوچز، ریفری اور جنر ل سیکرٹری میں ہوتا ہے جنہوں نے اتنے عہدے ہونے کے باوجود کوئی فنڈ نہیں لیا اور نہ ہی کوئی امداد لی، سلوم تم پر کہ تم نے تھروبال سے سفارشی کلچر کو ختم کیا، سلام تمھاری شرافت پر، آپکیساتھ بہت کچھ ناجائز ہوا مگر آپ خاموش رہے، سلام آپکے صبر پر اتنے زیادہ مملک میں پاکستان کا نام روشن کیا اور تھروبال میں قومی لیول پر صوبے کا نام روشن کیا مگر پھر بھی آپکو کسی سرکاری اعزاز سے نوازا نہ گیا،آپ کی تھروبال میں مثال اس کمانڈرجیسی ہے جو آخری کھلاڑی تک میدان میں میدان میں ڈٹا رہتا ہے مگر ہمت نہیں ہارتا،
بلوچستان کی عوام، ڈی جی سپورٹس، سیکرٹری سپورٹس اور مشیر کھیل سے پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے انسان، نشینل لیول پر بلوچستان کا لوہا منوانے والے، نیشنل اور انڑنیشنل لیول پر گولڈ میڈل جیتنے والے انسان کو کسی سرکاری اعزاز سے کیوں نہ نوازا گیا؟ اور انکواعزاز سے نوازنے میں کیا تعاصب یا رکاوٹ ہے؟