بدنام زمانہ منشیات فروش گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پربدنام زمانہ منشیات فروش گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جہلم پولیس تھانہ چوٹالہ نے بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکر لیا،تفصیلات کے مطابقتانو بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ نے علاقہ تھانہ چوٹالہ،جلالپور شریف، ڈومیلی میں منشیات فروخت کرنے کا بازار گرم کر رکھا تھا اور متعدد واردتوں کے ذریعے عوام الناس میں خوف وہراس پھیلا رکھا تھا۔محمد اکرم DSP/SDPOصدر سرکل کی زیر نگرانیسب انسپکٹروقاص منظور ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر حضر حیات انچارج پولیس چوکی مصری موڑ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر قمر شہزاد تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے سرغنہ سلطان محمود عرف تانو ولد محمد رفیق سکنہ بھلوالہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی اور اس کے ساتھی ملزم کامران عرف کامی ولد جمروز خان سکنہ حسنوٹ جہلم سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ایگ ایگ مقدمات درج کر لیے۔ ملزمان کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے سرغنہ اور اس کے ساتھی کی گرفتار پر عوامی اور سماجی حلقوں نے جہلم پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
c

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں