جہلم اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد نہ ہوسکی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد نہ ہوسکی، شہر کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے، شہری گہرے گڑھوں کیوجہ سے حادثات کا شکار ہونے لگے، اتنظامیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھنے لگے، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،ڈ ی ایس پی ٹریفک کی عدم دلچسپی شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہو گئی، شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات کی منظر کشی کرنے لگیں، چک دولت سمیت دیگر مقامات پر موجود کریش اور تعمیراتی کام کے لئے ٹرکوں، ٹرالوں پر سامان کی نقل و حرکت شروع ہو چکی ہے، سابق ڈپٹی کمشنر سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہر کے داخلی راستوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے بورڈ آویزاں کر رکھے تھے جس کے تحت اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی، ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے تبدیل ہونے کے فوراً بعد انتظامیہ نے کریش مالکان سمیت تعمیراتی سامان فروخت کرنے والوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد ٹرکوں، ڈمپروں، ٹرالوں سمیت تعمیراتی سامان و دیگر اشیاء منتقل کرنے والی گاڑیوں کو اجازت دے دی گئی ہے جس کیوجہ سے شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جس سے اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں، گہرے گڑھوں کیوجہ سے چھوٹی گاڑیاں موٹر سائیکلیں کھٹارہ بنتی جارہی ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرے تاکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں