جہلم کورونالاک ٹاؤن کے بعد کھلنے والے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز و مالکان نے گزشتہ 5ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم کورونالاک ٹاؤن کے بعد کھلنے والے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز و مالکان نے گزشتہ 5ماہ کی فیسیں یکمشت وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جس سے طلبااور انکے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی،محکمہ تعلیم کے زیر کنٹرول چلنے والے نجی سکولز اس ظالمانہ اقدام میں سرفہرست ہیں، طلباء و طالبات نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ظالمانہ اور غیرقانونی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پانچ ماہ تک بچے سکول نہ بھیجنے کی سزا دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل کی گئیں جس سے بچوں کی تعلیمی صورتحال متاثر ہوئی، ایک سے زائدزیر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین یکمشت کسی صورت فیسیں ادا نہیں کر سکتے ہائی کورٹ نے فیسوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کے احکامات جاری رکھے ہیں اس کے باوجود نجی تعلیمی اداروں کے مالکان پوری پوری فیسیں وصول کرکے ہائی کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں