دوران حراست دل کا دورہ پڑنے سے سابق سٹی ناظم پنڈدادنخان چوہدری طاہر آصف خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ پنڈی سید پور کے مقام پر چوریوں، ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو مقامی پولیس نے حراست میں لے لیا، دوران حراست دل کا دورہ پڑنے سے سابق سٹی ناظم پنڈدادنخان چوہدری طاہر آصف خالق حقیقی سے جا ملے، طاہر آصف کی عمر 60سال کے قریب تھی، طاہر آصف اور ان کے ساتھیوں نے جہلم پنڈدادنخان روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کا اس حوالے سے موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال بھی دی گئی تھی۔ جس پر طاہر آصف اور اس کے ساتھیوں کو متعدد مرتبہ ایسا عمل نہ کرنے سے روکا گیا تھا تاہم اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے طاہر آصف کے ڈیٹینشن آرڈر جاری کررکھے تھے، گزشتہ روز طاہر آصف کی گرفتاری کے لیے ان کو اور 10/15اشخاص کے ہمراہ تھانہ جلالپورشریف لایا گیا تاکہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جا سکے۔دوران حراست ان پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد یا مار پیٹ نہیں کی گئی۔ جبکہ انکی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال جلالپورشریف منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں دوران علاج و معالجہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور انکی وفات ہو گی متوفی دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھے۔ تھانہ کی CCTVفوٹیج میں باقاعدہ اس کا ریکارڈ موجود ہے۔مزید اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹیگیشن کو انکوائری افسرمقرر کردیا گیا ہے، جو اس کی مکمل تفصیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اندر معیاد 7یوم میں پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں