جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز سے شہریوں کو ریلیف ملنا انتہائی مشکل ہو گیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہر و مضافاتی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز سے شہریوں کو ریلیف ملنا انتہائی مشکل ہو گیا، جبکہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء کی موجودگی کا بھی انکشاف، یوٹیلیٹی سٹورز میں نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا، جس کیوجہ سے کوکنگ آئل، گھی، دودھ کا ڈبہ اور صابن انتہائی مہنگے ہوگئے، صارفین کا کہنا ہے کہ عام بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں کوئی فرق نہیں رہا، ریلیف کی فراہمی کے لئے بنائے جانے والے یوٹیلیٹی سٹورز بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگئے،نئے نرخوں کے مطابق کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر، دودھ کا ڈبہ 5 روپے تک مہنگا ہوگیا،کافی 18 روپے مہنگی، 250 گرام ٹی وائٹنر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ کر دیا گیا، مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ، گھی کی فی کلو قیمت237 سے بڑھا کر 241 روپے کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں