میونسپل انسپکشن ٹیموں کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف الگ الگ کاروائیاں

Spread the love

حکومت گلگت بلتستان۔ گلگت
ازدفتر ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل انسپکشن ٹیموں کا شہر میں گرانفروشوں کے خلاف الگ الگ کاروائیاں، درجنو ں دکانداروں کے خلاف کاروئیاں اور بھاری جرمانے عائد کردئے گئے، سوموار کے روز چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر سوموار کے روز سیکٹر مجسٹریٹس، قندیل زہراء، شیر باز علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی پر مشتمل الگ الگ ٹیمو ں نے شہر کے مختلف ایریاز جوٹیال، جوٹیال کینٹ، جوٹیال جنرل بس سٹینڈ، خومر مارکیٹ، یادگار چوک، ائیرپورٹ روڈ کشروٹ، نسیم سیناء بازار، این ایل چوک بازار، اتحاد چوک بازار، گھڑی بازار، سمیت دیگر علاقوں میں دکانداروں ہوٹلوں، گوشت کے دکانوں،کے خلاف زبردست کاروائیوں کے ذریعے ناقص اور زائدلمعیاد اشیاء برآمد کرکے تلف کردئے جبکہ سرکاری نرخناموں سے زائدقیمتوں کے وصولیوں پر درجنوں دکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کردئے،میٹ انسپکٹر، فوڈ انسپکٹر، اور سیکٹرز مجسٹریٹس نے موقع پر دکانداروں سے کہاکہ وہ غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں، غیر معیاری اشیا کی خریدو فروخت سے اجتناب کریں، اور زائد لمعیاد اشیاء کو متعلقہ کمپنیوں کو واپس کریں تاکہ سرکاری کاروائیوں سے بچ سکیں، ترجمان نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرول تحصیل آفس 05811-920724 میں شکایات درج کرائیں، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں