ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز پنڈ دادنخان تحصیل کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری علی شان)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے گزشتہ روز پنڈ دادنخان تحصیل کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی،صاف پانی کی فراہمی،قدیمی مرکزی امام بارگاہ جعفریہ،موضع بھیلو وال للہٰ روڈ، محکمہ تعلم کی زیر تعمیر سکیم کی سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترپنڈ دادنخان تحصیل میں مختلف ترقیاتی کاموں کی سایٹس کا دورہ کیا،جبکہ بھیلوال موقع پر جا کر زمین کے مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر کو میرٹ کی بنیاد پر کام کرنے کی ہدایات دیں، قبل ازیں انہوں نے میونسپل کمیٹی پنڈ دادنخان دفتر کا دورہ کیا، شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے بعد ازاں للہٰ شہر، پنڈدانخان کا دورہ کیا شہر کی صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور انہوں نے چیف آفیسر ایم سی پنڈ دادنخان حیدر علی چٹھہ کوللہٰ چوک کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے، صفائی کے معیاری انتظامات مکمل کروانے بارے ہدایات دیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ پنڈ دادنخان کے عوام کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ پنڈ دادنخان، للہٰ اورکھیوڑہ کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لئے مختلف پروجیکٹس پر کام کیا جا رہا ہے اور شہر کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں