دعائے مومن

Spread the love

اے خالقِ جہاں اے مالک جہاں ,اے رازقِ جہاں اے ربِ دو جہاں ، تو ہی ابتدا میری تو ہی انتہا میری , بارگاہِ الٰہی میں ہر وقت یہی ہے دعا میری کہ ثناۓ مصطفٰی سے تر رہے زباں میری,
اے موت کے بعد زندہ کرنے والے اللہ
تیرا چھوٹا سا بندہ تجھ سے توبہ کا طلبگار ہے اے مالک تیری ہر عطا پر تیرا شکرگزار ہے اے مالک تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق کے پاوں کی خاک ہے اے مالک سن لے اے پیارے اللہ ہماری توبہ قبول فرما اے شفا عطا فرمانے والے بیماریوں سے شفا عطا فرما , اور عارضی وبا سے ہمیں محفوظ فرما ,اےعالی شان والے رب ہماری عزتوں کو محفوظ رکھ , اور کسی کے سامنے رسوائ سے بچا , ہمارے والدین ,بزرگوں پر اپنا رحم و کرم فرما آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں