کشمیر ی عوام کی جدوجہد سے اظہار یک جہتی اور بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف27اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہاہے

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )کشمیر ی عوام کی جدوجہد سے اظہار یک جہتی اور بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف27اکتوبر کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہاہے۔دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل ہال سے جوگی چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصا سول سوسائٹی، تاجربرادری، صحافی،سرکاری ملازمین،اساتذہ اور طلبا و طالبات بھر پور شرکت کریں گے -اس بات کا فیصلہ ڈی سی آفس میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جو اے ڈی سی فنانس فاروق صادق کی صدارت میں منعقد ہوا -اجلاس میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی،ڈی ایس پی محمد سلیم،ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری عبدالقیوم،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید عملدار حسین شاہ اور سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی – اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ دن کی مناسبت سے تمام سکولوں اور کالجز میں خصوصی تقاریب منعقد ہو گی،سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور ریلی کے شرکاء سیاہ پٹیاں بھی باندھیں گے -ریلی کے اختتام پر جوگی چوک میں خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں ڈپٹی کمشنر بابر بشیر اور سیاسی و سماجی رہنما مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کریں گے اور وہاں جاری بھارتی ظلم و ستم پر دنیا کی توجہ مرکوز کرائیں گے -واضح رہے کہ 27اکتوبر 1947کو بھارتی حکومت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے لئے اپنی افواج داخل کی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں