ساہیوال میڈیکل کالج میں سٹریٹ آرٹ مقابلے، مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی 6 ٹیموں نے شرکت کی

Spread the love

بہ تسلیمات ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 21 اکتوبر 2020

ساہیوال (آصف ندیم )ساہیوال میڈیکل کالج میں سٹریٹ آرٹ مقابلے، مقابلوں میں طلبہ و طالبات کی 6 ٹیموں نے شرکت کی،4 ٹیمیں میڈیکل کالج اور ایک ایک ٹیم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج سے تھی-تقریب کے مہمانان اعزاز ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی،معروف پینٹر نذیر احمد چوہدری تمغہ امتیاز،ندیم ضیاء اور عارف جاوید تھے -مقابلوں کا اہتمام میڈیکل کالج کی عکس سوسائٹی نے کیا جس کی نگران ڈاکٹر مریم وسیم اور ڈاکٹر زریں احمد ہیں -نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن فائنل ایئر کی ٹیم نے حاصل کی جن کا تھیم ”کشمیر کی آزادی“تھا جبکہ دوسری پوزیشن سیکنڈ ایئر کی ٹیم نے حاصل کی جن کا تھیم ”سموکنگ اور کورونا“تھا -اسی طرح مقابلوں میں تیسری پوزیشن فرسٹ ایئر کی ٹیم نے ”گلوبل وارمنگ“ کے موضوع پر دیوار کو پینٹ کر کے حاصل کی – تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی نے تمام پینٹنگز کو معیاری قرار دیتے ہوئے سکولوں اورکالجز میں ایسی سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا جو طلبا و طالبات کی ذہنی تربیت کے لئے انتہائی ضروری ہیں -پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے آرٹ کو میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سٹریس اور ٹینشن میں واضح کمی آ سکتی ہے -انہو ں نے میڈیکل کالج میں ایسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا -تقریب کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں سونیئر اور نقد انعام تقسیم کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں